پاکستان الیون اور انگلینڈ میڈیا الیون کے درمیان کرکٹ میچ کل شمالی وزیرستان میں ہوگا

میچ براہ راست نشر ہو گا ‘میچ کا انعقاد شمالی وزیرستان ایجنسی اور پشاور زلمی کے تعاون سے ہوگا‘آئی ایس پی آر

بدھ 20 ستمبر 2017 16:57

پاکستان الیون اور انگلینڈ میڈیا الیون کے درمیان کرکٹ میچ کل شمالی وزیرستان ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) پاکستان الیون اور انگلینڈ میڈیا الیون کے درمیان کرکٹ میچ کل شمالی وزیرستان میں ہوگا،کرکٹ میچ میران شاہ سے براہ راست دکھایا جائے گا،میچ کا انعقاد شمالی وزیرستان ایجنسی اور پشاور زلمی کے تعاون سے ہوگا۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان الیون اور انگلینڈ میڈیا الیون کے درمیان میچ کل (جمعرات ) کو شمال وزیرستان میں ہوگا،کرکٹ میچ میران شاہ سے براہ راست دکھایا جائے گا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ امن اورخوشحالی ہمارا مقدر ہے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجواہ کی خصوصی ہدایات پر ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کاانعقاد فاٹا کے بہادر عوام پاکستانیوں کے لیے ایک تحفہ ہے ۔ میچ کا انعقاد شمال وزیرستان ایجنسی اور پشاور زلمی کے تعاون سے ہوگا،ورلڈ الیون ٹیم میں انضمام الحق ،شاہد آفریدی ،یونس خان ، کامران اکمل ،جنید خان ،عمر گل ،مشتاق احمد ،ریاض آفرید،وجاہت اللہ واسطی اور دیگر کھلاڑی موجود ہوں گے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے ورلڈ الیون ٹیم کے دورہ لاہور کے موقع پر فاٹا میں میچ کروانے کا وعدہ کیا تھا جو پورا ہوگیا۔میچ صبح 9بج کر 45منٹ پر پی ٹی وی سپورٹس سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔