Live Updates

مسلم لیگ (ن) میں کوئی دھڑا بندی نہیں ہے‘عابد شیر علی

بدھ 20 ستمبر 2017 16:57

مسلم لیگ (ن) میں کوئی دھڑا بندی نہیں ہے‘عابد شیر علی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) وزیرمملکت توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہورانٹ گرفتاری تو عمران خان کے بھی جاری ہوئے ہیں، عمران خان کو شرم آنی چاہیے کہ وہ عدالتوں کا احترام نہیں کرتے ،پہلے وہ خود عدالتوں کا احترام کرنا سیکھیں پھرہم سے بات کریں،مسلم لیگ (ن) میں کوئی دھڑا بندی نہیں ہے،پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت اور دفاع کے لیے ہر وقت تیا رہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہاہے کہ پاکستان کا موقف دنیاکے سامنے بھرپور طریقے سے رکھا جائے گا،پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزادی فلاحی مملکت ہے،ہم دنیا میں ایک مقام رکھتے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر ہونا چاہیے،بھارت کی کاروائیوں کو دنیا میں بے نقاب کیا گیا ہے۔

عابد شیر علی نے کہاہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت اور دفاع کے لیے ہر و قت تیار ہیں،مسلم لیگ ن میں کوئی دھڑا بندی نہیں ہے،انھوں نے کہا کہ ورانٹ گرفتاری تو عمران خان کے بھی جاری ہوئے ہیں ۔ عمران خان کو شرم آنی چاہیے وہ عدالتوں کا احترام نہیں کرتے ،پہلے وہ خود عدالتوں کا احترام کرنا سیکھیں پھرہم سے بات کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات