Live Updates

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے

عدالت کی عمران خان کو الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت

بدھ 20 ستمبر 2017 16:54

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے، الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، تاہم عدالت نے عمران خان کو الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے، الیکشن کمیشن نے اس سے قبل عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی بھی ہدایت کر دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات