آرمی چیف نے چار دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 20 ستمبر 2017 16:04

آرمی چیف نے چار دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 20ستمبر 2017ء):آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چار دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ۔سزا پانے والوں میں شبیر احمد ، عمار خان،طاہر علی اور آفتاب الدین شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 4دہشت گردوں کی سزائے موت کوثیق کر دی ۔چاروں دہشت گردوں کو فوجی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی ۔سزا پانے والوں میں شبیر احمد ، عمار خان،طاہر علی اور آفتاب الدین شامل ہیں ۔سزا پانے والے چاروں دہشتگرد سیکیورٹی اہلکاروں کے اغوا اور قتل میں ملوث رہے ہیں ۔ انکی دہشتگرد کاروائیوں کے باعث 21افراد شہید جبکہ معتدد ذخمی ہوئے۔