پاکستان اور بحرین کے درمیان یوتھ اینڈ سپورٹس کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، پاکستان کے سفیرجاوید ملک کی بحرین کے وزیر برائے یوتھ اینڈ سپورٹس بشام محمد الجودر سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 20 ستمبر 2017 16:51

پاکستان اور بحرین کے درمیان یوتھ اینڈ سپورٹس کے شعبوں میں تعاون کو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بحرین کے مابین یوتھ اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز مانامہ میں بحرین کے وزیر برائے یوتھ اینڈ سپورٹس بشام محمد الجودر سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاک بحرین یوتھ سمینار نومبر میں بحرین میں انعقاد کیا جارہا ہے۔

نغرینی وزارت یوتھ کے اشتراک سے منعقدہ سمینار میں پاکستانی نوجوانوں کے وفود شرکت کریںگے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پاکستان اور بحرین کے مابین دوستانہ فٹبال بحرین میں منعقد کرویا جائیگا۔جاوید ملک نے کہا کہ حکومت پاکستان نوجوانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :