آرمی چیف سے افغان سفیرکی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اورسکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 20 ستمبر 2017 15:59

آرمی چیف سے افغان سفیرکی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اورسکیورٹی صورتحال ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20ستمبر2017ء ) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے افغان سفیرعمرزخیل وال نے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور خطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے سپہ سالارجنرل قمرجاویدسے افغان سفیرنے جی ایچ کیومیں ملاقات کی۔جس میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی صورتحال پراظہاراطمینان کیاگیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے تعاون میں مزید بہتری لانے کی کوششوں پربھی اتفاق کیاگیا۔ افغان سفیر نے پاک فوج کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کردار کی تعریف بھی کی۔

متعلقہ عنوان :