گورنر پنجاب کے بیرون ملک علاج کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کا مطالبہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 ستمبر 2017 15:57

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2017ء) : گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے بیرون ملک علاج کے لیے گورنر سیکرٹریٹ نے 38 ہزار پاؤنڈز کی سپلیمنٹری گرانٹ مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس ایم ڈی جی نے اپنے مطالبات فنانس کمیٹی کو بھی بھجوا دئے ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر سیکرٹریٹ لاہور نے ایس ایم ڈی جی کو ایک سپلیمنٹری گرانٹ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب کا بیرون ملک جو بائی پاس کا آپریشن  اور علاج معالجہ ہوا اس کی مد میں 38 ہزار 539  برطانوی پاؤنڈز دئے جائیں۔ فنانس کمیٹی نے یہ ریفرنس منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی کی کابینہ کمیٹی برائے اخراجات کو بھجوا دیا ہے جو آج شام تک اس کی منظوری دے گی۔

متعلقہ عنوان :