نیول چیف ایڈمرل زکااللہ کی 8اکتوبر کو ریٹائر منٹ…

وزیر دفاع خرم دستگیر نے نئے سربراہ کی تعیناتی کیلئے سینئر افسران کے ناموں پر مشتمل سمری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھجوادی وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت ممنون حسین نیول چیف کی تعیناتی کی منظوری دیں گے

بدھ 20 ستمبر 2017 16:48

نیول چیف ایڈمرل زکااللہ کی 8اکتوبر کو ریٹائر منٹ…
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی تعیناتی کیلئے وزیردفاع خرم دستگیر نے نیوی کے سینئر افسران پر مشتمل سمری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھجوادی ہے، وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت ممنون حسین نیول چیف کی تعیناتی کی منظوری دیں گے،موجودہ نیول چیف ایڈمرل زکااللہ 8اکتوبر کو ریٹائر ہورہے ہیں،بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی تقرری کیلئے ناموں پر غور کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

نیوی کے سینئر افسران پر مشتمل سمری وزیراعظم کو وزیر دفاع خرم دستگیر نے بھجوادی ہے،موجودہ نیول چیف ایڈمرل زکا اللہ 8اکتوبر کو ریٹائر ہورہے ہیں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھجوائی سمری میں وائس ایڈ مرل ظفر محمود عباسی ، وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی ،وائس ایڈمرل شاہ سہیل محمود ،وائس ایڈمرل ،وسیم اکرم کے نام شامل ہیں،نئے نیول چیف کی تعیناتی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کرینگے۔ وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت ممنون حسین نیول چیف کی منظوری دیں گے۔