Live Updates

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے قومی اسمبلی میں خطاب کے موقع پر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے اراکین نے ڈیسک بجا کران کے کلمات کا خیر مقدم کیا

حکومتی بینچوں پر موجود بعض ارکان نے ڈیسک نہیں بجائے‘چوہدری نثار کے خطاب کے وقت سینئر وزراء کی غیر موجودگی

بدھ 20 ستمبر 2017 16:48

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے قومی اسمبلی میں خطاب کے موقع پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے اراکین نے ڈیسک بجا کران کے کلمات کا خیر مقدم کیا،حکومتی بینچوں پر موجود بعض ارکان نے ڈیسک نہیں بجائے،چوہدری نثار کے خطاب کے وقت سینئر وزراء موجود نہیں تھے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں چوہدری نثار علی خان نے خطاب کے دوران بار بار اپوزیشن کو اپنی طرف متوجہ کیا،شیریں مزاری کی تعریف بھی کی، چوہدری نثار کے خطاب کے دوران پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے ممبران نے ڈیسک بجا کر ان کو داد دی جبکہ حکومتی بینچوں پر موجود بعض ارکان نے ڈیسک نہیں بجائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات