پی ایس ایف کے سیکرٹری معین الدین اور آئی ایس او کے صدر رانا تنویر احمد کا رانا گلزار احمد کے والد انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 20 ستمبر 2017 16:48

پی ایس ایف کے سیکرٹری معین الدین اور آئی ایس او کے صدر رانا تنویر احمد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) پاکستان سپورٹس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل معین الدین، اسلام آباد سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویر احمد نے کرن فٹ بال کلب اسلام آباد کے سابق نائب صدر رانا گلزار احمد کے والد اور اسلام آباد فٹ بال کلب کے صدر رانا جمیل احمد سے ان کے ماموں کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔