لندن میں بیٹھ کر بھی پارٹیاں چلائی جاتی رہی ہیں ،ْمشاہد اللہ خان

نوازشریف نے پہلے بھی قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کی ہیں ،ْوفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 20 ستمبر 2017 16:45

لندن میں بیٹھ کر بھی پارٹیاں چلائی جاتی رہی ہیں ،ْمشاہد اللہ خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء)وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ لندن میں بیٹھ کر بھی پارٹیاں چلائی جاتی رہی ہیں،میاں نوازشریف ان شاء اللہ پاکستان واپس آئیں گے۔

(جاری ہے)

مشاہداللہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لندن سے بیٹھ کر پارٹیاں 20 سے 25 سال تک چلتی رہیں تاہم نوازشریف وطن واپس آئیں گے۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نوازشریف سینئر ترین لیڈر ہیں اور تین مرتبہ وزیراعظم بنے، اگر وہ جیل چلے گئے تو اٴْنہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ نوازشریف نے پہلے بھی قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کی ہیں۔