ایران میں نوجوان لڑکی سے زیادتی اورقتل کے مرتکب شخص کو سر عام پھانسی دے دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 ستمبر 2017 15:50

ایران میں نوجوان لڑکی سے زیادتی اورقتل کے مرتکب شخص کو سر عام پھانسی ..
تہران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2017ء) : ایران میں ایک شخص کو جنسی زیادتی اور قتل کے جُرم میں پھانسی دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں 7 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنےا ور اسے قتل کرنے کے جُرم میں ایک شخص کو لوگوں کے ایک ہجوم کے سامنے سر عام پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ 42 سالہ اسماعیل نامی شخص کی پھانسی کی ویڈیو کو قومی چینل پر بھی براڈ کاسٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مجرم کو صبح کے وقت صوبہ اردیبل میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ مقامی رپورٹر کے مطابق مجرم کو سر عام پھانسی دینے کا مقصد لوگوں میں احساس تحفظ کو بیدار کرنا تھا۔ یاد رہے کہ عطینا اصلانی نامی 7 سالہ بچی 19 جون کو لا پتہ ہوئی، لڑکی کی گمشدگی کا سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچا رہا۔ علاوہ ازیں مجرم نے عدالت کے سامنے دو سال قبل ایک خاتون کو قتل کرنے اور لاش چھُپانے کا بھی اعتراف کیا۔جس کے بعد سپریم کورٹ نے 11 ستمبر کو مجرم کی پھانسی کی سزا کی توثیق کر کے تختہ دار پر لٹکانے کا حکم جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :