سعودی عرب ، انٹرنیٹ کالز پر لگی پابند آج رات ہٹا لی جائے گی

بدھ 20 ستمبر 2017 15:48

سعودی عرب ، انٹرنیٹ کالز پر لگی پابند آج رات ہٹا لی جائے گی
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 20ستمبر 2017ء) سعودی ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب جمعرات کو انٹرنیٹ فون کالز پر لگی پابندی کو ختم کرے گا.ٹیلی کام ریگولیٹر کے ترجمان ایڈیل ابو حمید نے ٹویٹر اکاونٹ پرکہا ہے کہ سعودی عرب میں فیس بک ، وٹس ایپ اور سکائپ کے صارفین آج رات 12 بجے سے ویڈیو کالز سروسز تک رسائی حاصل کر پائیں گے۔

(جاری ہے)

وزارت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس پابندی کے ہٹانے سے سعودی عرب میں سوشل میڈیا کے زریعے کاروبار کرنے والے حضرات کے کاروبار میں ترقی دیکھنے کو ملے گی اور وہ زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل کر پائیں گے۔  انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ان ویب سائٹس پر ایسے تمام مواد پر بابندی کو جاری رکھے گی جو کہ سعودی قوانین کے خلاف ہے۔

متعلقہ عنوان :