صدر نیشنل بینک تقرری کیس،

عدالت نے وزارت خزانہ کی مزید مہلت کی استدعا منظور کرلی

بدھ 20 ستمبر 2017 16:29

صدر نیشنل بینک تقرری کیس،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر نیشنل بینک تقرری کیس میں وزارت خزانہ کی جانب سے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت11 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے صدر نیشنل بنک سعید احمد خان کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے وزارت خزانہ کے جوائنٹ سیکرٹری عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت خزانہ کی وقت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے مزید تین ہفتوں کا وقت دے دیا جبکہ درخواست گزار قمر عباس کی جانب سے علی نواز کھرل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیئے کہ صدر نیشنل بنک سعید احمد عہدے کا اہل نہیں کیونکہ صدر نیشنل بنک کی تقرری غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے کی گئی ہے جوکہ پیپرا رولز کی خلاف ورزی ہے صدر نیشنل بنک سعید احمد کو اقرباء پروری اور سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا گیا ہے بعدازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت 11اکتوبر تک ملتوی کر دی۔