Live Updates

اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 20 ستمبر 2017 15:21

اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 20ستمبر 2017ء) :اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں جاری ہونے والے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے۔الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں چئیر مین تحریک انصاف عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔جس پر تحریک انصاف نے عدالت سے رجوع کیا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی پٹیشن پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنا فیصلہ سنا تے ہوئے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے۔

فیصلہ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سنایا ۔ہائیکورٹ نے عمران خان کو شو کاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت بھی جاری کی۔عدالت کے باہر عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک دن کے لیے بھی ملک سے باہر نہیں بھاگے،عمران خان نے غیر مشروط معافی نامہ جمع کروا دیا ہے ۔عمران خان کے خلاف مخصوص میڈیا ٹرائل ختم ہونا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :