سعودی شاہ سلمان کا روہنگیا مہاجرین کیلئے 1.5 کروڑ ڈالر کا اعلان
حالیہ اقدام خادم حرمین شریفین کی جانب سے میانمار کے آفت زدہ مہاجرین کی امداد کے سلسلے کی کڑی ہے جس کا مقصد مسلمان بھائیوں کے دکھوں میں کمی لانا اور ان کو ہر قسم کی انسانی امداد فراہم کرنا ہے، ہدایات جاری ہونے کے بعد آئندہ چند گھنٹوں میں کنگ سلمان سینٹر کی ٹیم بنگلہ دیش روانہ ہو جائے گی تا کہ روہنگیا مسلمانوں کے حالات سے آگاہ ہوا جا سکے۔ اس کے بعد ان کے لیے فوری نوعیت کی ہنگامی امداد روانہ کر دی جائے گی،سعودی شاہی دفتر کے مشیر ڈاکٹر عبدالعزیز الربیعہ
بدھ 20 ستمبر 2017 15:29
(جاری ہے)
ڈاکٹر الربیعہ کے مطابق ہدایات جاری ہونے کے بعد آئندہ چند گھنٹوں میں کنگ سلمان سینٹر کی ٹیم بنگلہ دیش روانہ ہو جائے گی تا کہ روہنگیا مسلمانوں کے حالات سے آگاہ ہوا جا سکے۔
اس کے بعد ان کے لیے فوری نوعیت کی ہنگامی امداد روانہ کر دی جائے گی۔شاہی دفتر کے مشیر کے مطابق رمضان المبارک میں میانمار میں راخائن کے علاقے میں غذائی مواد پر مشتمل (1940400) باسکٹیں تقسیم کی گئیں جن سے 116424 افراد مستفید ہوئے۔الربیعہ نے بتایا کہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف امیگریشن (IOM) کے تعاون سے راخائن سے نقل مکانی کرنے والے افراد کو مختلف شہروں میں بسایا گیا۔ اس سلسلے میں 35 دیہات کے 17500 افراد کو معاونت پیش کی گئی۔علاوہ ازیں کنگ سلمان سینٹر کوالالمپور میں سعودی سفارت خانے کے ساتھ رابطہ کاری کے ذریعے ملائیشیا میں روہنگیا مہاجرین کی سپورٹ کے لیے منصوبہ تیار کر رہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.