وزیراعلیٰ نے سکردو کے شاہراہوں کی کارپٹنگ کا کام روکنے کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے دورکنی کمیٹی تشکیل دیدی

بدھ 20 ستمبر 2017 15:27

وزیراعلیٰ نے سکردو کے شاہراہوں کی کارپٹنگ کا کام روکنے کے ذمہ داروں ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سکردو کے شاہراہوں کی کارپٹنگ کا کام روکنے کے ذمہ داران کے تعین کیلئے دو رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سیکرٹری پلاننگ بابر امان بابر اور سیکرٹری جنگلات سجا د حیدر پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی سکردو کے شاہراہوں کی کارپٹنگ کا کام روکنے کے ذمہ داران کا تعین کرے گی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے حکم دیا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سکردو کے شاہراہوں کی کارپٹنگ کا کام روکنے کے احکامات دینے والوں کا تعین کریں گے جن کے خلاف قانون کے مطابق تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعمیرات کے متعلقہ آفیسران کو حکم دیا ہے کہ شاہراہوں کی کارپٹنگ کا کام جاری رکھیں ۔