پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی تقرری کا عمل شروع ،ْ

نیوی کے چار سینئر ترین افسران پر مشتمل سمری وزیر اعظم کو ارسال وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے نئے نیول چیف کے تقرر کی سمری وزیراعظم کو بھجوانے کی تصدیق کر دی

بدھ 20 ستمبر 2017 15:23

پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی تقرری کا عمل شروع ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) اسلام آباد پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی تقرری کا عمل شروع ہوگیا اور اس سلسلے میں نیوی کے چار سینئر ترین افسران پر مشتمل سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی۔ذرائع کے مطائق سمری میں چیف آف سٹاف وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی، ڈپٹی چیف آف آپریشنز وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی کے نام شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ڈپٹی چیف آف ٹریننگ اینڈ ایولیوایشن وائس ایڈمرل وسیم اکرم اور کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل کلیم شوکت کے نام زیر غور ہیں ۔دوسری جانب وزیر دفاع نے نئے نیول چیف کے تقرر کی سمری وزیراعظم کو بھجوانے کی تصدیق کر دی۔خرم دستگیر نے بتایا کہ صرف یہ بتا سکتا ہوں نئے نیول چیف کی سمری بھجوا دی ہے۔ یاد رہے کہ ایڈمرل ذکاء اللہ آٹھ اکتوبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں جبکہ پاک بحریہ کی کمان تبدیلی اسی روز ہو گی ،ْ نئے نیول چیف کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے ،ْوزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت نیول چیف کی منظوری دیں گے۔

متعلقہ عنوان :