سوئٹزرلینڈ میں نا معلوم شخص نے ایک لاکھ سے زائد یورو ٹوائلٹ میں بہا دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 20 ستمبر 2017 15:08

سوئٹزرلینڈ میں نا معلوم شخص نے ایک لاکھ سے زائد یورو ٹوائلٹ میں بہا ..
جنیوا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 20ستمبر 2017ء):سوئٹزرلیند میں نامعلوم شخص نے ایک لاکھ سے زائد یورو ٹوائلٹ میں بہا دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق جنیوا میں سوئس بینک یو بی ایس اوراس کے قریب واقع تین ہوٹلوں کی سیوریج کی لائنیں جام ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

جب مرمت کے لیے توڑ پھوڑ کی گئی تو یہ دیکھ کر سب کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں کہ سیوریج کی لائنوں میں بندش کی وجہ کوئی کچرا نہیں بلکہ ایک لاکھ 20ہزار یورو کے نوٹ تھے جو کسی نا معلوم شخص نے 500,500کی گڈیوں کی صورت میں ٹوائلٹ میں بہا دئیے تھے ۔

سوئٹزرلینڈ کے پراسیکیوٹرز جینوا میں دسیوں ہزار یورو کے ٹوائلٹ میں فلش کر دیے جانے کے معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔سوئٹزرلینڈ میں نوٹ کو برباد کرنا جرم نہیں ہے لیکن استغاثہ نے کہا ہے کہ وہ اس غیر معمولی دریافت کے بعد ان حالات کی جانچ کر رہے ہیں جس کے تحت ایسا کیا گيا ہے۔