ریحام خان کاپیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 20 ستمبر 2017 14:43

ریحام خان کاپیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطہ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 20ستمبر 2017ء):؂پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے کوششیں تیز کر دیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں انکی جانب سے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطے بھی کئیے گئے ہیں لیکن ابھی تک پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے مثبت جواب موصول نہیں ہوا ۔پیپلز پارٹی کے ذرائع نے ریحام خان کے رابطوں کی تصدیق کی ہے ۔یاد رہے کہ ریحام خان ،عمران خان سے شادی کے بعد تحریک انصاف کی سیاست کا حصہ بھی رہیں ۔ پارٹی معاملات میں مداخلت کی وجہ سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے انکے اختلاف بڑھے ۔