کراچی‘رینجرز ، محرم الحرام کی آمد‘

رینجرز،پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن

بدھ 20 ستمبر 2017 15:06

کراچی‘رینجرز ، محرم الحرام کی آمد‘
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔تفصیلات کے مطابق رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیے گئے۔

(جاری ہے)

بوٹ بیسن ، ناظم آباد اور شاہ رسول کالونی میں جلوس کی گزر گاہ پر موجود گھروں کی تلاشی لی گئی جس میں متعدد افراد کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ادھرناظم آباد میں مجاہد کالونی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :