وزیر اعظم کی مائیک پینس سے ملاقات امریکہ کی خواہش پر ہوئی ‘

ملاقات سے برف پگھلے گی‘او آئی سی اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں سے متعلق فیصلے کیے گئے ‘اجلاس میں اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن میانمار بھیجنے پر بھی اتفاق کیا گیا اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور امریکی نائب صدر اور دیگر سربراہان سے ملاقات سے متعلق تفصیلات

بدھ 20 ستمبر 2017 15:05

وزیر اعظم کی مائیک پینس سے ملاقات امریکہ کی خواہش پر ہوئی ‘
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور امریکی نائب صدر اور دیگر سربراہان سے ہونیوالی ملاقات سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا مائیک پینس سے ملاقات امریکا کی خواہش پر ہوئی اور ملاقات سے برف پگھلے گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا او آئی سی اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں سے متعلق فیصلے کیے گئے جبکہ اجلاس میں اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن میانمار بھیجنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ادھر نیو یارک میں نیوز کانفرنس کے دوران سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بتایا کشمیریوں کی حمایت سے متعلق ایران کا بیان خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے مفید ملاقاتیں ہوئیں وقت نہ ہونے کے باعث افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات نہیں ہو سکی۔تہمینہ جنجوعہ نے بتایا ترکی نے افغان حکمت عملی سے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید کی اور ترکی بنگلا دیش میں روہنگیا مسلمانوں کی امداد کرنا چاہتا ہے۔