Live Updates

مسلسل شکستوں نے عمران خان کو چڑچڑے پن کا شکار بنا دیا ہے‘

عمران قومی مسائل پر بولنے کے بجائے ذاتی حملے کر رہا تھا‘ حاکم علی زرداری پر بولنے والا بتائے کہ ان کے والدکو کس جرم کے تحت نوکری سے نکالا گیا تھا پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے اطلاعات سیکرٹری مولابخش چانڈیو کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

بدھ 20 ستمبر 2017 15:05

مسلسل شکستوں نے عمران خان کو چڑچڑے پن کا شکار بنا دیا ہے‘
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مرکزی اطلاعات سیکریٹری مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ مسلسل شکستوں نے عمران خان کو چڑچڑے پن کا شکار بنا دیا ہے‘عمران قومی مسائل پر بولنے کے بجائے ذاتی حملے کر رہا تھا۔حاکم علی زرداری پر بولنے والا بتائے کہ ان کے والدکو کس جرم کے تحت نوکری سے نکالا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے بیان میں عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مسلسل شکستوں نے عمران خان کو چڑچڑے پن کا شکار بنا دیا ہے۔آج ایک چڑا ہوا شخص تقریر کر رہا تھا،عمران قومی مسائل پر بولنے کے بجائے ذاتی حملے کر رہا تھا۔حاکم علی زرداری پر بولنے والا بتائے کہ ان کے والدکو کس جرم کے تحت نوکری سے نکالا گیا تھا ۔سندھ میں کسی بھی سیاسی ورکر کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوئی۔انھوں نے کہا کہ عمران کو سندھ کی صورتحال کے بارے میں پتا ہی نہیں ہے۔عمران کو وزیراعظم بننے کا شوق ہے کیا ان کو پہلے وزارت عظمی چلانے کا تجربہ ہی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات