Live Updates

چارٹر آف ڈیمو کریسی مک مکا تھا‘

جتنی کرپشن سندھ میں ہے اتنی پورے پاکستان میں نہیں ہے،کرپٹ ٹولہ اوران کے بچے اربوں پتی بن گئے ہیں‘ انصاف کا نظام نوا ز شریف پر ہاتھ ڈالنے کو تیار نہیں ہے‘مریم نواز اب کھل کر پاک فوج کے خلاف سامنے آچکی ہے،کوئی اپنے ادارے یا فوج کو ن لیگ کی طرح بدنام نہیں کرتا،آرمی چیف نے باربار کہا کہ ہم جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں‘ فوج ،عدلیہ ان کے کنٹرول میں نہیں اس لیے (ن) لیگ ان کے پیچھے پڑ گئی ہے‘ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ آپس میں ملے ہوئے ہیں ‘الیکشن کمیشن اور نیب کے سربراہ مک مکاکرکے لائے گئے،کوئی کرپشن کی بات کرتے تو ان کیلئے برا انسان بن جاتا ہے‘ نواز شریف بانی ایم کیو ایم لندن میں بیٹھ کر خطاب کیا کرینگے‘سندھ کے بعد کراچی کے مزار قائد پر بڑا جلسہ ہوگا پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی کراچی میں میڈیا سے بات چیت

بدھ 20 ستمبر 2017 15:05

چارٹر آف ڈیمو کریسی مک مکا تھا‘
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ چارٹر آف ڈیمو کریسی مک مکا تھا،جتنی کرپشن سندھ میں ہے اتنی پورے پاکستان میں نہیں ہے،کرپٹ ٹولہ اوران کے بچے اربوں پتی بن گئے ہیں، انصاف کا نظام نوا ز شریف پر ہاتھ ڈالنے کو تیار نہیں ہے،سندھ کے بعد کراچی کے مزار قائد پر بڑا جلسہ ہوگا،مریم نواز اب کھل کر پاک فوج کے خلاف سامنے آچکی ہے،کوئی اپنے ادارے یا فوج کو ن لیگ کی طرح بدنام نہیں کرتا،آرمی چیف نے باربار کہا کہ ہم جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں،فوج ،عدلیہ ان کے کنٹرول میں نہیں اس لیے ن لیگ ان کے پیچھے پڑ گئی ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ آپس میں ملے ہوئے ہیں ،الیکشن کمیشن اور نیب کے سربراہ مک مکاکرکے لائے گئے،کوئی کرپشن کی بات کرتے تو ان کے لیے برا انسان بن جاتا ہے،پوری دنیا جانتی ہے باہر کرکٹ کھیلی اور پیسہ پاکستان لایا،نواز شریف بانی ایم کیو ایم لندن میں بیٹھ کر خطاب کیا کرینگے۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ جلسے میں شرکت کرنے پر حید آباد کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں،اب تک ہماری توجہ کرپشن کے گاڈفادر پر تھی،نواز شریف تیس سال سے پیسہ چوری کرکے ملک سے باہر بھیج رہے تھے،نوازشریف نے پیسہ بنانے کیلئے ملک کا نظام تباہ کردیا،ان کی کرپشن کی وجہ سے پاکستان مقروض ہوتا جارہاہے،چارٹر آف ڈیمو کریسی مک مکا تھا،جنگ شریف خاندان کے خلاف نہیں کرپشن کے خلاف ہے،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو تو شہزادے ہیں ان کیلئے کیا کہوں ،قوم کرپش کرنیوالے کو اب برداشت نہیں کرے گی،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے لوگوں کو چاہیے کہ ان سے علیحدہ ہوجائیں ،جتنی کرپشن سندھ میں ہے اتنی پورے پاکستان میں نہیں ہے،سندھ کا پونے چار ارب کا ترقیاتی بجٹ کہا لگ رہا ہے،کرپٹ ٹولہ اوران کے بچے اربوں پتی بن گئے ہیں۔

انصاف کا نظام نوا ز شریف پر ہاتھ ڈالنے کو تیار نہیں ہے ۔کراچی میں جلسے کی تیاری کی جارہی ہے،محرم کے بعد سندھ میں پھر جلسہ کروں گا، سندھ کے بعد کراچی کے مزار قائد پر بڑا جلسہ ہوگا،عمران خان نے کہا کہ سڑکوں پر آئے تو کہتے تھے کہ عدلیہ کے پاس جائو ،کوئی کرپشن کی بات کرتے تو ان کے لیے برا انسان بن جاتا ہے،ایفیڈرین عباسی کے ذریعے میرے خلاف درخواست دی گئی ،کرپٹ ٹولہ لانچوں اور اقامہ کے ذریعے پیسہ باہر لے جارہاہے پیپلزپارٹی اور ن لیگ آپس میں ملے ہوئے ہیں ،الیکشن کمیشن اور نیب کے سربراہ مک مکاکرکے لائے گئے،پوری دنیا جانتی ہے باہر کرکٹ کھیلی اور پیسہ پاکستان لایا،نواز شریف بانی ایم کیو ایم لندن میں بیٹھ کر خطاب کیا کرینگے،مریم نواز اب کھل کر پاک فوج کے خلاف سامنے آچکی ہے۔

کوئی اپنے ادارے یا فوج کو ن لیگ کی طرح بدنام نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ملک سے ایسی غداری نہیں کرتا جو ن لیگ کررہی ہے،سپریم کورٹ نے نواز شریف کو ثبوت دینے کے باربار مواقع دیے،آرمی چیف نے باربار کہا کہ ہم جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں،فوج ،عدلیہ ان کے کنٹرول میں نہیں اس لیے ن لیگ کے پیچھے پڑ گئی ہے۔یہ لوگ اپنی ذات کیلئے ملک کو تباہ کررہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات