آج پاکستان کو کوئی خطرناک ترین ملک قرار دینے کی جسارت نہیں کرسکتا ‘ وفاقی وزیر داخلہ

بدھ 20 ستمبر 2017 15:05

آج پاکستان کو کوئی خطرناک ترین ملک قرار دینے کی جسارت نہیں کرسکتا ..
شبقدر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار دینے والے بیرونی جرائد آج یہ ماننے پر مجبور ہیں کہ پاکستان ایشیا کی ابھرتی ہوئی معیشت ہے، آج پاکستان کو کوئی خطرناک ترین ملک قرار دینے کی جسارت نہیں کرسکتا کیونکہ پاکستان نے اللہ کے فضل سے دہشگردی کی اس لہر کو شکست دی ہے جو 2013 میںمگر مچھ کی طرح اس ملک کو کھانے کیلئے منہ کھولے کھڑی تھی‘یہ کامیابی پاکستانی قوم ،سیکیورٹی اداروں کی محنت ،قربانیوں اور شہادتوں کی مرہون منت ہے‘اپنے خون کی قربانی سے اس وطن کی مٹی کو سرسبز رکھنے کیلئے اپنی جانوں کا نظرانہ دیادینے والے شہیدوں قوم کو پرفخر ہے، مضبوط معیشت ہی کسی ملک کے ناقابل تسخیر ہونے میں کلیدی کردار اداکرتی ہے، معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے امن اوراستحکام آکسیجن فراہم کرتا ہے، ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو توترقی منصوبے ناکام ہوجاتے ہیں،حکومت کا وژن پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنانا ہے،پاکستان معاشی طور پر مستحکم بننے جارہاہے،تمام سیکیورٹی فورسز کو جدیدہتھیار فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کواحسن اقبال نے ایف سی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی اور تمام سیکیورٹی ادارے پاک سرزمین کی حفاظت کیلئے پوری طرح تیار اور پرعزم ہیں،پاسنگ آئوٹ پریڈ کے معائنے کے دوران میں نے ایک ایک جوان کے چہرے پر نظرڈالی اور میرا ایمان پختہ ہوا کہ جس قوم کی صفون میں ایسی چیتے جیسے چوکس نگائیں رکھنے والے جوان ہوں اور وطن کے لیے جان قربان کرنیوالے ولولے ہوں اس قوم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ،انہوں نے کہا کہ ان جوانوں کی چمکتی پیشانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اس ٹریننگ سینٹر کے اندر اساتذہ نے ان پتھروں کو چمکاکے پاکستان کے دفاع کیلئے ہیربنادیا ہے۔

،اس محنت کے اوپر اساتذہ کو مبارک باد دیتا ہوں،آج پاکستان ایک اہم منزل پر آچکا ہے،2013 میں دنیا پاکستان کوخطرناک ترین ملک تصور کرتی تھی،بین الاقوامی جریدے نیوز ویک نے اپنے سرورق پر سٹوری شائع کی کہ دنیا کا سب سے خطرناک ترین ملک عراق نہیںپاکستان ہے،مگر آج وہی مغربی میڈیا کے جرائد پر لکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ پاکستان ایشیا کی ابھرتی ہوئی معیشت ہے ،انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو کوئی خطرناک ترین ملک قرار دینے کیجسارتنہیں کرسکتا کیونکہ پاکستان نے اللہ کے فضل سے دہشگردی کی اس لہر کو شکست دی ہے جو 2013 میںمگر مچھ کی طرح اس ملک کو کھانے کیلئے منہ کھولے کھڑی تھی۔

آج پاکستان دنیا کے اندر دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانی دینے والا کامیابی حاصل کرنے والا ملک قرار دیا جارہاہے۔یہ کامیابی پاکستانی قوم ،سیکیورٹی اداروں کی محنت ،قربانیوں اور شہادتوں کی مرہون منت ہے،اپنے خون کی قربانی سے اس وطن کی مٹی کو سرسبز رکھنے کیلئے اپنی جانوں کا نظرانہ دیا۔ ہمیں ان شہیدوں پرفخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کسی ملک کا دفاع اس کی مضبوط معیشت کے ساتھ وابستہ ہے۔

معیشتہی کسی ملک کے ناقابل تسخیر ہونے میں کلیدی کردار اداکرتی ہے۔ معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے امن اوراستحکام آکسیجن فراہم کرتا ہے۔ ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو توترقی منصوبے ناکام ہوجاتے ہیں۔ ایف سی ملک کے دیگر صوبوں کو پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔ حکومت کا وژن پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنانا ہے۔ ملک میں امن کیلئے ایف سی کا کردار کلیدی ہے ۔ تمام فورسز کو جدیدہتھیار فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم بننے جارہاہے۔