وزیر محنت راجہ اشفاق سرور سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا

بدھ 20 ستمبر 2017 14:52

وزیر محنت راجہ اشفاق سرور سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات،باہمی دلچسپی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء)صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور سے لاہور میں تعینات ہونے والی امریکی قونصل جنرل ایلزبتھ کینڈی ٹروڈو نے سوشل سیکورٹی ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی،اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات ایک لمبے عرصے پر محیط ہیں اور ہمیں ان تعلقات سے ہر ممکن فائدہ اٹھانا چاہیے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں ملکوں میں ہر شعبے میں مل جل کر کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی،امریکن قونصل جنرل نے صوبائی وزیر کو یقین دہانی کرائی کہ امریکہ محکمہ لیبر سمیت ہر شعبے میں تعاون کرنے کو تیار ہے اور اس کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیںجبکہ امریکہ اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا اور کہا گیا کہ ان دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہرفورم پر کوشش کی جارہی ہے۔