روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے تجاویز پر چوہدری نثار علی خان کو ایوان میں تمام جماعتوں کے ارکان کا خراج تحسین

بدھ 20 ستمبر 2017 14:52

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے تجاویز پر چوہدری نثار علی خان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی روہنگیا کے مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے تجاویز کو ایوان کی تمام جماعتوں نے خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں چوہدری نثار علی خان نے میانمار میں روہنگیا کے مسلمانوں کو انسانی المیہ قرار دیا اور اس حوالے سے فنڈز کے قیام‘ عالمی برادری اور تنظیموں کو خط کے ذریعے اس المیہ کی طرف توجہ مبذول کرانے ‘ پارلیمانی وفود بنگلہ دیش بھجوانے، او آئی سی کا اجلاس طلب کرنے سمیت دیگر تجاویز کا پیپلز پارٹی کی رکن ڈاکٹر فہمیدہ مرزا‘ پی ٹی آئی کے اسد عمر، جے یو آئی (ف) کے مولانا امیر زمان سمیت دیگر ارکان نے کھل کر خیر مقدم کیا۔

ڈپٹی سپیکر نے وزیر قانون زاہد حامد کو ہدایت کی کہ چوہدری نثار علی خان کی تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کریں۔

متعلقہ عنوان :