قومی اسمبلی نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی

بدھ 20 ستمبر 2017 14:52

قومی اسمبلی نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد منظور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی ہے‘ عالمی برادری میانمار کی حکومت کے ساتھ موثر انداز میں بات کرکے مظالم رکوائے‘ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل مظالم بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر قانون زاہد حامد نے قرارداد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایوان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور انسانی حقوق کی کونسل سے مطالبہ کرتا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کا جائزہ لے اور انسانیت سوز مظالم بند کرانے میں نہ صرف اپنا کردار ادا کرے بلکہ میانمار کے مسلمانوں کی معاشی و اقتصادی حالت سمیت ان کی خوراک اور تعلیم کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

یہ ایوان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ میانمار کی حکومت کے ساتھ موثر انداز میں بات کرکے مظالم رکوائیں۔ قومی اسمبلی نے قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔