کراچی، پیپلز پارٹی کے ایم پی اے طارق مسعودسمیت بیس افراد کے خلاف کور کمانڈرکراچی کی سیکیورٹی پر مامور محافظوں پرتشدد اور ہتھیار چھیننے کا مقدمہ درج

بدھ 20 ستمبر 2017 14:52

کراچی، پیپلز پارٹی کے ایم پی اے طارق مسعودسمیت بیس افراد کے خلاف کور ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے طارق مسعودسمیت بیس افراد کے خلاف کور کمانڈرکراچی کی سیکیورٹی پر مامور محافظوں پرتشدد اور ہتھیار چھیننے کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں 485/2017 درج کر لیا گیا۔کراچی کورکمانڈر لیفٹینٹ جنرل شاہدبیگ مرزا کی سیکیورٹی پر مامور حوالدارفہیم اللہ نے د رخشاں تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی ہے ،جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انہیں اور ان کے دیگر دوساتھیوں جن کے نام بالترتیب عارف اور علی جان ہیں خیابان مجاہد میں تشدد کانشانہ بنایا گیا۔

فہیم اللہ کے مطابق کراچی کورکمانڈر کی فیملی کے کچھ افراد سرکاری گاڑی میں سفرکررہے تھے کہ رات گیارہ بجے کے قریب چار افراد پر مشتمل ایک گاڑی ان کے راستے میں آگئی،گاڑی روک کران کوچیک کرنے کے لیے اترے توگاڑی میں موجو د افراد نے اپنی شناخت مون اور اسد کے ناموں سے کرائی ،ان افراد میں شامل طارق نامی شخص نے اپنے دیگر ساتھیوں اسلحے سمیت بلا لیا جو تعداد میں 15سے 18تھے ۔

(جاری ہے)

فہیم اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ان سب افراد نے ان کو مارا اورسرکاری اسلحہ بھی چھین لیا۔پی پی پی کے طارق مسعود آرائیں پی ایس 14 سے ایم پی اے ہیں اور جن افراد کانام ایف آئی آر میں درج ہو ا ہے وہ ان کے محافظ ہیں۔ ایف آئی آر میں دفعہ 186، 147، 148، 149، 337/2، اور /324/ 34 شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :