کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری

پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن اور کارروائیوں کے دوران 18 افراد کو گرفتار جبکہ 30 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا

بدھ 20 ستمبر 2017 14:52

کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن اور کارروائیوں کے دوران 18 افراد کو گرفتار جبکہ 30 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیاہے۔لیاقت آباد میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام سے قبل جلوس کی گزرگاہ اور اطراف کے علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے پولیس اور رینجرز نے لائنز ایریا توحید چوک اور اطراف میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ مقامات کی تلاشی لی گئی ۔ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ناظم آباد اور رضویہ کے علاقوں میں بھی پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے چار دستی بم اور چار پستول برآمد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گارڈن میں پولیس نے کارروائی کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق اتحاد ٹائون محمد خان کالونی میں کارروائی میں 2 اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ جبکہ کارروائی کے دوران 26 مشکوک افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ادھر سولجر بازاد میں پولیس نے کارروائی کرکی2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ عزیز بھٹی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکی5 خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے شراب کی بوتلیں اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔ ادھرلیاقت آباد میں ڈاکو کو مشتعل عوام نے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :