سندھ ہائیکورٹ نے اسکولوں کی فیسوں میں اضافے پرعمل درآمد روک دیا

بدھ 20 ستمبر 2017 14:42

سندھ ہائیکورٹ نے اسکولوں کی فیسوں میں اضافے پرعمل درآمد روک دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکول کی فیسوں میں پانچ فیصد سے زائد اضافے پر عمل درآمد روک دیا ہے۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں نجی اسکولوں کی فیسوں میں غیر قانونی اضافے پر درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستیں فائونڈیشن پبلک اسکول اورہیڈ اسٹارٹ اسکول کی انتظامیہ کے خلاف والدین کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا کے والدین کا کہنا تھا کہ سرکاری نوٹیفیکیشن کے باوجود من مانا اضافہ کیا جارہا ہے۔والدین نے درخواست میں موقف پیش کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت نے اسکولوں کی فیسوں میں سالانہ پانچ فیصد سے زائد اضافے کو غیرقانونی قرار دیا ہے، مگراس کے باوجود اسکول انتظامیہ نے فیسوں میں 10سی12فیصد تک غیرقانونی اضافہ کیا، جس پر عدالت نے محکمہ تعلیم ، اسکول انتظامیہ اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کو فیسوں میں اضافے سے روک دیا ہے ۔