سندھ ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق چیف سیکریٹری کے فوکل پرسن کو سیکیورٹی اقدامات کی تفصیلی رپورٹ سمیت طلب کرلیا

بدھ 20 ستمبر 2017 14:42

سندھ ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق چیف سیکریٹری کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق چیف سیکریٹری کے فوکل پرسن کو سیکیورٹی اقدامات کی تفصیلی رپورٹ سمیت طلب کرتے ہوئے 12 اکتوبر تک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میںتعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں پائلر نامی تنظیم نے موقف اختیار کیا کہ16 دسمبر2015 کو آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد اسکولز کو خطرات ہیں ، ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو دہشت گردی کا خطرہ ہے، سندھ بھر کے اسکولوں کی سیکیورٹی کے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ درخواست گزار کی تجاویز کی روشنی میں کیا اقدامات ہوئے عدالت نے چیف سیکرٹری کے فوکل پرسن کو سیکیورٹی اقدامات کی تفصیلی رپورٹ سمیت طلب کرتے ہوئے 12 اکتوبر تک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :