لاہور ایئرپورٹ پر 18 پروازیں منسوخ ،12 تاخیر کا شکار ، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

بدھ 20 ستمبر 2017 14:36

لاہور ایئرپورٹ پر 18 پروازیں منسوخ ،12 تاخیر کا شکار ، مسافروں کو مشکلات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) طیاروں کی کمی، فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر 30 پروازیں متاثر ، 18 منسوخ جبکہ 12 تاخیر کا شکار ہوئیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی نیویارک سیآنے والی پرواز پی کے 722، پی آئی اے کی دوحہ سے آنے والی پروازپی کی290،پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 263 ،پی آئی اے کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز پی کی264، پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پروازپی کی322،پی آئی اے کی کوئٹہ سے آنیوالی پروازپی کی323،پی آئی اے کی رحیم یارخان جانیوالی پروازپی کی651،پی آئی اے کی رحیم یارخان سے آنے والی پروازپی کی652،پی آئی اے کی کراچی جانیوالی پروازپی کے 403 ، سعودی ایئرلائن کی جدہ سے آنیوالی پرواز 738 ،سعودی ایئرلائن کی جدہ جانیوالی پرواز735، ایئربلیوکی جدہ سے آنیوالی پروازپی کے 471 ،ایئربلیوکی شارجہ جانیوالی پرواز 412،ایئربلیوکی شارجہ سے آنیوالی پرواز413، ایئربلیوکی کراچی سے آنیوالی پرواز 404 ،ایئربلیوکی کراچی جانیوالی پرواز 405 ،سیرئین ایئرکی کراچی سے آنیوالی پرواز 520 اور سیرئین ایئر کی کراچی جانیوالی پرواز521 منسوخ ہوئیں جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا بھی شکار ہوئیں جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :