شناختی کارڈز ایک بار پھر بلاک کردیئے گئے ہیں، اس کا نوٹس لیا جائے‘ محمود خان اچکزئی

بدھ 20 ستمبر 2017 14:36

شناختی کارڈز ایک بار پھر بلاک کردیئے گئے ہیں، اس کا نوٹس لیا جائے‘ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چمن سے لے کر بلیدی تک چیکنگ کے نام پر لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے‘ لاکھوں شناختی کارڈز ایک بار پھر بلاک کردیئے گئے ہیں اس کا نوٹس لیا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ چمن سے لے کر بلیدی تک ملیشیا کے سپاہی لوگوں کو تنگ کر رہے ہیں، ہزاروں گاڑیاں چیکنگ کے نام پر روکی جاتی ہیں‘ ان گاڑیوں میں مریض بھی ہوتے ہیں، ہمیں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں شناختی کارڈز پھر بند کردیئے گئے ہیں اس کا بھی نوٹس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :