عمان ایئر کی SCB کارڈز کے صارفین کے لئے 20 فی صد تک ڈسکاؤنٹ کی پیشکش

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 20 ستمبر 2017 14:14

عمان ایئر کی SCB کارڈز کے صارفین کے لئے 20 فی صد تک ڈسکاؤنٹ کی پیشکش
مسقط (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 20ستمبر 2017ء) پیر کے روز جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق عمان سلطنت کی نیشنل کیرئیر ائیر لائن عمان ائیر نے حال ہی میں پاکستان سٹینڈرڈ چارٹرڈ کے تعاون سے انکے تمام کارڈ ہولڈرز کے خصوصی ڈسکاونٹ کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

سٹینڈرڈ چارٹرڈ کے تمام معزز صارفین اب سے عمان ائیر لائن کی تمام کاروباری اور اکانومی طبقے کی پروازوں پر شاندار ڈسکاونٹ حاصل کر پائیں گے ۔ عمان ائیر لائن ان کارڈ ہولڈر صارفین کو کاروباری طبقے کی پروازوں پر 20 فی صد اور اکانومی کلاس پر 10 فیصد ڈسکاونٹ آفر کر رہی ہے۔ یہ تمام صارفین اس سہولت سے یکم ستمبر2017 سے یکم اکتوبر 2017 تک فائدہ اٹھا پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :