پاکستان فلم ا نڈسٹری کے نامور اداکار یوسف خان کی آٹھویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

بدھ 20 ستمبر 2017 14:13

پاکستان فلم ا نڈسٹری کے نامور اداکار یوسف خان کی آٹھویں برسی عقیدت ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) پاکستان فلم انڈسٹری میں 50سال تک اپنے فن کا لوہا منوانے والے نامور اداکار یوسف خان کی آٹھو یں برسی بدھ کے روز انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک بھر کے نگار خانوں میں خصوصی تعزیتی تقربیات کا انعقاد کیا گیا اور یوسف خان مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ بھی کی گئی ۔یوسف خان کی آٹھو یں برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا نے خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیا نے بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا ۔

متعلقہ عنوان :