قصور میں شیطان صفت باپ 13سالہ حقیقی بیٹی کو جنسی درندگی کا نشانہ بناتا رہا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 20 ستمبر 2017 14:05

قصور میں شیطان صفت باپ 13سالہ حقیقی بیٹی کو جنسی درندگی کا نشانہ بناتا ..
قصور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 20ستمبر 2017ء):قصور میں ایک شیطان صفت شخص درندگی کی ساری حدیں عبور کرتے ہوئے اپنی  13سالہ حقیقی بیٹی کو جنسی ہوس کا نشانہ بناتا رہا،تفصیلات کے مطابق زاہدہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی نواسی جمیلہ بی بی جس کی عمر 13سال ہے سے ملنے دینا ناتھ آئی تو کمسن جمیلہ نے اپنی نانی کو بتایا کہ اسکا حقیقی باپ جما ل دین اسے آئے دن اپنی ہوس کا نشانہ بناتا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے زاہدہ بی بی کی درخواست پر کمسن جمیلہ کے شیطان صفت باپ جمال دین کو گرفتار کر ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ڈی پی او قصور اسماعیل کھاڑک کا کہنا تھا تھا کہ باپ اور بیٹی کے پاک رشتے کی تذلیل کا مرتکب مجرم کسی بھی معافی یا نرمی کا مستحق نہیں ۔قانون کے تمام تقاضے پورے کر کے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی جائے گی۔