محرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلا س کل ہوگا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 ستمبر 2017 14:00

محرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلا س کل ہوگا
 کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر۔2017ء) محرم الحرام کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس جمعرات کو کراچی میں ہو گا۔

(جاری ہے)

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ ماہِ محرم الحرام 1439ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس بعدنمازِ عصردفترمحکمہ موسمیات یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوگا۔