کارکے پاور پلانٹ حکومت کے گلے پڑ گیا ،ورلڈ بینک نے پاکستان کو 1ارب 60کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 20 ستمبر 2017 13:56

کارکے پاور پلانٹ حکومت کے گلے پڑ گیا ،ورلڈ بینک نے پاکستان کو 1ارب 60کروڑ ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-20ستمبر2017ء): کار کے پاور پلانٹ حکومت کے گلے پڑ گیا ۔ورلڈ بینک نے کار کے کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے پاکستان پر 1ارب 60کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق کارکے پاور پلانٹ حکومت کے گلے میں پڑ گیا۔

(جاری ہے)

ورلڈ بینک کے ادارے انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس نے ترکی کی کمپنی کارکے کے حق میں فیصلہ دیدیا۔عدالت نے پاکستان کو ایک ارب 60کروڑ ڈالرز کا جرمانہ کر دیا۔یاد رہے کہ کارکےنےپاکستان کےخلاف 2ارب 10کروڑڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا، جس پر فیصلہ ترکی کی کمپنی کارکے پاور پلانٹ کے حق میں اور پاکستان کے خلاف آیا۔