شریف خاندان سے بڑا ملک کا کوئی دشمن نہیں ،ْ

پاکستان کویہاں تک پہنچانے کے ذمہ دارنوازشریف اور آصف زرداری ہیں ،ْعمرا ن خان چارٹر آف ڈیموکریسی چارٹر آف مک مکا تھا ،ْ کہ جتنی کرپشن سندھ میں ہوئی اتنی کسی صوبے میں نہیں ہوئی، سندھ کا ترقیاتی فنڈ چوری ہورہا ہے ،ْدسمبرمیں کراچی میں مزارقائد پربڑا جلسہ کریں گے ،ْ میری توجہ سندھ پر ہے ،ْ

بدھ 20 ستمبر 2017 14:09

شریف خاندان سے بڑا ملک کا کوئی دشمن نہیں ،ْ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ شریف خاندان سے بڑا ملک کا کوئی دشمن نہیں اور پاکستان کویہاں تک پہنچانے کے ذمہ دارنوازشریف اور آصف زرداری ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اقامہ منی لانڈرنگ کاایک طریقہ ہے ،ْ نواز شریف 30 سال سے پیسہ چوری کرکے باہر بھیج رہے تھے جبکہ کوئی انصاف کا نظام نوازشریف پر ہاتھ نہیں ڈال رہاتھا ،ْشریف خاندان سے بڑا ملک کا کوئی دشمن نہیں۔

انہوںنے کہاکہ یہ شریف خاندان نہیں کرپشن کے خلاف جنگ تھی ،ْچارٹر آف ڈیموکریسی چارٹر آف مک مکا تھا جب کہ پاکستان کویہاں تک پہنچانے کے ذمہ دارنوازشریف اور زرداری ہیں۔عمران خان نے کہاکہ جتنی کرپشن سندھ میں ہوئی اتنی کسی صوبے میں نہیں ہوئی، سندھ کا ترقیاتی فنڈ چوری ہورہا ہے، کرپٹ ٹولہ ارب پتی بن گیا، ایک طرف پاکستانی قوم ہے اور دوسری طرف یہ ٹولہ ہے۔

(جاری ہے)

میرا جرم کیا ہے جو الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کے معاملے پر میرے وارنٹ جاری کیے جبکہ یہ اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے پاس ہوتا ہے ،ْ دنیا کی تاریخ میں ایسا کہیں نہیں ہوا، الیکشن کمیشن کا کام صاف انتخابات کرانا ہے، الیکشن کمیشن نواز شریف اور آصف زرداری کا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ کوئی وزیراعظم اپنے ملک کے خلاف اس طرح کا بیان نہیں دے سکتا،ْ مریم نواز اور ان کے شوہر فوج کے خلاف کھل کر سامنے آگئے ہیں ،ْاب پتہ چل گیا ہے کہ ڈان لیکس کے پیچھے کون ہی اس میں بھی انہوں نے یہی زبان استعمال کی تھی ،ْکوئی اپنی سیکیورٹی فورسز کو اس طرح بدنام نہیں کرتا جس طرح (ن) لیگ کررہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے سارے ادارے تباہ کردئیے ہیں ،ْ ان سے بڑا ملک دشمن کوئی نہیں جبکہ انصاف کیلئے ہم عدلیہ کے پاس ہی جائیں گے، یہ کرپٹ ٹولہ ہے ،ْیہ وہ لوگ ہیں جن کو ہم نے جیلوں میں ڈالنا ہے۔عمران خان نے کہاکہ سندھ میں ہرچیز پرکمیشن بن رہا ہے،پیسا دبئی جارہا ہے۔جتنی کرپشن سندھ میں ہے،کسی پاکستانی علاقے میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ دسمبرمیں کراچی میں مزارقائد پربڑا جلسہ کریں گے۔میری توجہ اب سندھ پرہے۔