اہم ن لیگی رہنماؤں کو چودھری نثار علی خان سے کنارہ کشی کی ہدایت ، دمادم مست قلندر ہونے والا ہے

چوہدری نثار کی بغاوت ن لیگ کو شیدد سیاسی نقصان پہنچائے گی

بدھ 20 ستمبر 2017 13:40

اہم ن لیگی رہنماؤں کو چودھری نثار علی خان سے کنارہ کشی کی ہدایت ، دمادم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2017ء) :مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں کو سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے کنارہ کشی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی ہدایت پروزیر اعظم نے بھی خواجہ آصف کے موقف کی تائید کر دی۔ خیال رہے کہ ترجمان چودھری نثار علی خان کے بیان پر ن لیگی رہنما اور پارٹی قیادت شدید نالاں ہے۔

دوسری جانب سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ پانامہ کے بعد ن لیگ کے لیئے بہت بڑا مسئلہ بننے والا ہے جو کہ چوہدری نثار کی جانب سے ہو گا۔ چوہدری نثار قیادت کی طرف سے پہل کے منتظر بھی تھے جس کے بعد وہ ن لیگ کے پالیسیوں اور اہم رہنماوں کے خلاف سامنے آئیں گے۔چوہدری نثار آئندہ آنے والے دنوں میں دھواں دھار پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ اب تک کے تمام معاملات پر ن لیگ کے خلاف کھل کر سامنے آئیں گے جس سے ن لیگ میں  دمادم مست قلندر کی صورتحال پیدا ہو جائے گی اور واضع ہو جائے گا کہ کونسے رہنما نواز شریف و کابینہ کے ساتھ ہیں اور کونسے رہنما چوہدری نثار کی جانب جھکیں گے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار کی بغاوت ن لیگ کو شیدد سیاسی نقصان پہنچائے گی جس سے 2018 کے الیکشن پر گہرا اثر پڑے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل دو دفعہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کرنے کی کوشش کی تاہم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد انہوں نے خاموشی اختیار کر لی اور پریس کانفرنس میں ن لیگ کے خلاف کوئی بات نہ کی۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کل شہباز شریف اور چوہدری نثار کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی تھی جس کو ن لیگ کی جانب سے کیئے گئے فیصلے سے جوڑا جا رہا ہے جس میں اہم ن لیگی رہنماؤں کو چودھری نثار علی خان سے کنارہ کشی کی ہدایت کی گئی ہے۔