عرب ممالک کا قطر کیخلاف بلاک ہماری آزاد ریاست پر حملہ ہے، شیخ تمیم بن حمد الثانی

قطر کا محاصرہ کرنے والے عرب ممالک دوسروں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں اور ان تمام افراد پر الزام لگاتے ہیں جنہوں نے دہشت گردی کی کھل کر مخالفت کی ہے،ایسا کرکے وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچا رہے ہیں جب کہ عالمی برادری جانتی ہے کہ مشرق وسطی میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈا قطر میں ہے، ہم پر دبا ڈالنے والے ممالک کا یہ اقدام بلاشبہ ہماری ریاست کی خود مختاری و سلامتی پر حملے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے قطری امیر کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب

بدھ 20 ستمبر 2017 14:02

عرب ممالک کا قطر کیخلاف بلاک ہماری آزاد ریاست پر حملہ ہے، شیخ تمیم ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ عرب ممالک کا ایک گروپ دبا ڈال کر دوحہ کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی کوشش کررہا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر نے کہا کہ عرب ممالک کا قطر کے خلاف بلاک غیر قانونی اور دوحہ کی آزاد ریاست کی خود مختاری پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر کا محاصرہ کرنے والے عرب ممالک دوسروں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں اور ان تمام افراد پر الزام لگاتے ہیں جنہوں نے دہشت گردی کی کھل کر مخالفت کی ہے۔ ایسا کرکے وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچا رہے ہیں جب کہ عالمی برادری جانتی ہے کہ مشرق وسطی میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈا قطر میں ہے۔

(جاری ہے)

امیر قطر نے کہا کہ ہم پر دبا ڈالنے والے ممالک کا یہ اقدام بلاشبہ ہماری ریاست کی خود مختاری و سلامتی پر حملے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

شیخ تمیم نے خلیج کے بدترین سفارتی بحران کے خاتمے کے لیے بات چیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تعلقات منقطع کرنے والے ممالک سے باہمی احترام پر مبنی غیر مشروط مذاکرات کرنے کو تیار ہیں۔روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ میانمار حکومت برمی مسلمانوں کا قتل عام بند کرکے اقلیتوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔