بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستان مخالف مہم ہر 7 بلین روپے خرچ کر ڈالے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 ستمبر 2017 13:29

بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستان مخالف مہم ہر 7 بلین روپے خرچ کر ڈالے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2017ء) : بھارت کچھ بھی کر لے لیکن پاکستان مخالف حربوں اور اپنی روایتی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آئے گا۔ بھارت نے حال ہی میں پاکستان مخالف مہم پر 7 بلین روپے کی ایک کثیر رقم خرچ کر ڈالی ۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی تجزیہ کار آغا اقرار ہارون کا کہنا تھا کہ بھارت نے جنیوا میں پاکستان مخالف مہم چلانے کے لیے 7 بلین روپے خرچ کر ڈالے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے تحت سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں بھارت نے پاکستان مخالف بینرز اور پوسٹرز آویزاں کروائے جبکہ اس مہم کا آغاز کینیڈا سے کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے گذشتہ برس کینیڈا کے اخبارات میں پاکستان مخالف آرٹیکلز بھی چھپوانا شروع کر دئے تھے۔ اوتاوا میں ان آرٹیکلز کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے پاکستان کے وزیر برائے پریس ہائی کمیشن ندیم کیانی نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ کیسے بھارت کینیڈین حکومت کا استعمال کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ندیم کیانی نے اپنے آرٹیکل میں سوال اُٹھایا کہ کوئی کیسے ایک خود مختار ملک کے بارے میں ایسے الزامات لگا سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے جنیوا میں پاکستان مخالف مہم پر اشتہارات کی کمپنی کو دینے کے لیے جورقم خرچ کی وہ مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے منتقل کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں 600 ڈالرز تک بھیجنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن کسی نے اس بات پر دھیان تک نہیں دیا کہ کمپنی کو اتنی بڑی مہم کے لیے پیسے کیسے منتقل کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :