ما ں نے جنسی درندگی کے عادی بیٹے کواجرتی قاتل کے ہاتھوں قتل کروا دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 20 ستمبر 2017 13:22

ما ں نے جنسی درندگی کے عادی بیٹے کواجرتی قاتل کے ہاتھوں قتل کروا دیا
دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 20ستمبر 2017ء): ایک ماں نے اپنے ہی بیٹے کے قتل کے لیے 50ہزار روپوں کے عوض اجرتی قاتل کی خدمات حاصل کیں ۔بیٹا جنسی درندگی کا عادی مجرم اور درجنوں خواتین کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا چکا تھا ۔تفصیلات کے مطابق 21سالہ رام چرن رام داس جنسی درندگی کا عادی مجرم تھا جو اپنی ماں سمیت درجنو ں خواتین کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا چکا تھا ۔

(جاری ہے)

ماں کے بارہا سمجھانے پر بھی رام چرن باز نہ آیا اور اپنی شیطانی روش پر قائم رہا ۔ماں نے تنگ آکر شیطان صفت بیٹے سے چھٹکارا پانے کے لیے اپنے دوسرے بیٹے سیتا رام کو اعتماد میں لے کر اسے قتل کر دینے کا منصوبہ بنایا ۔منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اس ماں نے 50ہزار روپوں کے عوض اجرتی قاتل کی خدمات حاصل کیں ۔پولیس نے رام چرن داس کے قتل کی تحقیقات کے دوران اسوقت اسکی ماں کو حراست میں لے لیا جب اس نے خود اپنے بیٹے کے قتل کامنصوبہ بنانے کا اعتراف کیا۔