تنظیم الااعوان کی تنظیم نو میں باکردار،باصلاحیت اور غریب دوست شخصیات سامنے آئی ہیں‘عاشق اعوان

بدھ 20 ستمبر 2017 13:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) تنظیم الااعوان کی تنظیم نو میں باکردار،باصلاحیت اور غریب دوست شخصیات سامنے آئی ہیں۔اب تنظیم الااعوان ریاست بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت میں اہم کردار اداکریگی۔سرپرست اعلیٰ،بابائے اعوان قوم مشتاق جوش جیسی شخصیت کا انتخاب قوم کی خوش قسمتی ہے۔ڈاکٹر قاضی ذوالفقار علی اعوان ایک علمی،ادبی شخصیت اور متحرک سیاسی کارکن ہیں۔

جن کے صدر بننے سے تنظیم الااعوان عملی معنوں میں فعال ہو گی۔سلیم اعوان کا جنرل سیکرٹری کے عہدے پر انتخاب انتہائی نیک شگون ہے۔کیونکہ وہ دکھی انسانیت اور قوم کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اعوان برادری کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات صوبیدار(ر)علی محمد اعوان،عاشق اعوان،لیاقت علی اعوان،ودود اعوان،میجر(ر)فاروق اعوان، افتخار اعوان،ارشد اعوان،حارث اعوان، ملک جہانگیر ،پروفیسر(ر)محمد افضل اعوان،عدنان اعوان،قاضی مبشر اعوان،قاضی وصیام ودیگر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد جوش آزاد کشمیر کے اعوان قبیلہ کے حقیقی سرپرست ہیں۔جنہوں نے ساری زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کے ساتھ اعوان قبیلہ کی عملی معنوں میں خدمت کی انہیں اگر بابائے اعوان قوم کہا جائے تو غلط نہ ہو گا اسی طرح ڈاکٹر ذوالفقار علی قاضی نے ہمیشہ اپنی خداداد صلاحیتوں کو وقف کر کے معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب وہ تنظیم الااعوان کے صدر منتخب ہوئے ہیں جو نیک شگون ہے کیونکہ وہ اس تنظیم کے پلیٹ فارم سے مزید بہتر انداز میں قوم کی خدمت کر سکیں گے۔اسی طرح جنرل سیکرٹری سلیم اعوان بھی خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں ہم موجودہ تنظیمی باڈی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :