کسی بھی منتخب رکن پارلیمنٹ کو کسی وزارت میں داخلے سے نہیں روکا جاسکتا، ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی رولنگ

بدھ 20 ستمبر 2017 13:35

کسی بھی منتخب رکن پارلیمنٹ کو کسی وزارت میں داخلے سے نہیں روکا جاسکتا، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے رولنگ دی ہے کہ کسی بھی منتخب رکن پارلیمنٹ کو کسی وزارت میں داخلے سے نہیں روکا جاسکتا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران تحریک انصاف کے رکن شہریار آفریدی نے کہا کہ گزشتہ روز اڑھائی بجے مجھے دفتر خارجہ نہیں جانے دیا گیا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ کسی ممبر پارلیمنٹ کو کسی وزارت میں داخلہ سے نہیں روکا جاسکتا، حکومت اس حوالے سے یقین دہانی کرائے۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :