ملائیشیا کی شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کو ایک ماہ کا ویزہ دیئے جانے کا معاملہ وزارت خارجہ کے نوٹس میں لایا جائے گا، وفاقی وزیر لیفٹینٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ

بدھ 20 ستمبر 2017 13:35

ملائیشیا کی شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کو ایک ماہ کا ویزہ دیئے جانے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر لیفٹینٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی دنوں میں نہیں بنتی ‘ اگر اس میں کوئی کمی کوتاہی ہے تو اس میں سب شامل ہیں‘ ملائیشیا کی شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کو ملٹی ویزے کی بجائے ایک ماہ کا ویزہ دیئے جانے کا معاملہ وزارت خارجہ کے نوٹس میں لایا جائے گا۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شمس النساء کے سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے فوجی وفود کے دورے اور مشترکہ تربیتی پروگرام معمول کا حصہ ہیں۔ شاہدہ رحمانی کے سوال کے جواب میں عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ فارن پالیسی ایک دن میں نہیں بنتی، اگر اس میں کوئی کمزوری ہو تو اس میں سب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شیر اکبر خان نے ضمنی سوال کیا کہ ملائیشیا کی شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کو پاکستان واپسی پر ایک ماہ کا ویزہ دیا جاتا ہے جو زیادتی ہے۔ اس کے جواب میں عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ملائیشیا کی شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کو پاکستان آمد پر ایک ماہ کا ویزہ دیا جانے کے حوالے سے وزارت خارجہ کے نوٹس میں بات لائیں گے اور اس کا ازالہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :