پاکستان کے سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں کمرشل اتاشیوں کی پانچ آسامیاں خالی ہیں، وزیر تجارت پرویز ملک

بدھ 20 ستمبر 2017 13:35

پاکستان کے سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں کمرشل اتاشیوں کی پانچ آسامیاں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) وزیر تجارت پرویز ملک نے کہا ہے کہ روس کے صدر نے نواز شریف سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر غور کا عندیہ دیا تھا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پروین مسعود بھٹی کے سوال کے جواب میں وزیر تجارت پرویز ملک نے بتایا کہ نوازشریف اور روسی صدر کی ملاقات میں دونوں ملکوں میں آزادانہ تجارت کے معاہدے پر بات ہوئی۔

روس کے صدر نے کہا کہ اگر پاکستان رضامندی ظاہر کرتا ہے تو روس ای ای یو کے فریم ورک میں اسی معاہدے پر غور کر سکتا ہے۔ پرویزملک نے بتایا کہ 42 ممالک میں پاکستان کے سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں کمرشل اتاشیوں کی آسامیاں 58 ہیں، اس وقت 53 پر تعیناتیاں کی گئی ہیں، پانچ آسامیاں خالی ہیں۔

متعلقہ عنوان :