پی ایس ایل کے میچ کراچی میں بھی منعقد کرائے جائیں گے‘ پارلیمانی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر درشن کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

بدھ 20 ستمبر 2017 13:35

پی ایس ایل کے میچ کراچی میں بھی منعقد کرائے جائیں گے‘ پارلیمانی سیکرٹری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے میچ کراچی میں بھی منعقد کرائے جائیں گے‘ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے کئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘ ماضی میں سفارش کلچر کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران خالدہ منصور کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر درشن نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ اور ون ڈے میں عالمی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہے۔

ٹی 20 میں دوسری پوزیشن پر ہے۔ کرکٹ میں سفارش کی وجہ سے خرابیاں تھیں تاہم نواز شریف نے حکومت میں آنے پر اس میں بہتری لائی۔ اب چیمپیئنز ٹرافی پاکستان نے جیتی ہے۔ اکیڈمیوں کی صورتحال بہتر بنائی گئی ہے۔ خواتین کی کرکٹ ٹیم ساتویں نمبر پر ہے۔ امن بحال ہونے پر کراچی میں بھی انٹرنیشنل میچ ہوں گے۔سری لنکا کی ٹیم بھی لاہور آکر میچ کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچ کراچی میں بھی ہوں گے۔