جنوری 2011ء سے 2015ء تک 58 ہزار 512 پاکستانی طالب علموں کو تعلیمی ویزے دیئے گئے‘ وزارت خارجہ

بدھ 20 ستمبر 2017 13:35

جنوری 2011ء سے 2015ء تک 58 ہزار 512 پاکستانی طالب علموں کو تعلیمی ویزے دیئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) وزارت خارجہ کی طرف سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ جنوری 2011ء سے 2015ء تک 58 ہزار 512 پاکستانی طالب علموں کو تعلیمی ویزے دیئے گئے‘ پاکستانی طالب علموں کو محدود گھنٹوں کے لئے کام کرنے کی اجازت ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک کے سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کی طرف سے بتایا گیا کہ جنوری 2011ء سے 2015ء تک 58 ہزار 512 پاکستانی طالب علموں کو تعلیمی ویزے دیئے گئے۔ پاکستانی طالب علموں کو محدود گھنٹوں کے لئے کام کرنے کی اجازت ہے۔ ان طالب علموں کو مقامی قوانین کے مطابق ہی تنخواہیں دی جاتی ہیں۔ تنخواہ کی مقرر کردہ کم از کم شرح سے کم تنخواہ پر ملازمت نہیں دی گئی۔